عوام گزشتہ تباہی کی امداد سے محروم، غریبوں اور چھوٹے کاروباریوں کو بھاری نقصان
حیدرآباد۔/2اگسٹ، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے حیدرآباد میں حالیہ بارش کے متاثرین کی امداد کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا۔ حیدرآباد کانگریس میناریٹیز ڈپارٹمنٹ کے سابق صدرنشین سمیر ولی اللہ نے کہا کہ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں مانسون کی آمد کے بعد سے موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجہ میں املاک کا بھاری نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارش کے نقصانات کے موقع پر حکومت نے متاثرین کو 10 ہزار روپئے کی امداد کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک یہ رقم کئی متاثرین کو ادا نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں کئی کالونیاں اور رہائشی علاقے بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ موسی ندی کے قریب رہنے والی بستیاں زیر آب آگئیں اور عارضی مکانات میں رہنے والے ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات منتقل کرنا پڑا۔ کانگریس قائدین گریٹر حیدرآباد کے 150 ڈیویژنوں میں نقصانات کا جائزہ لینے اور خصوصی ریلیف پیاکیج کے اعلان کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکاری اور میوے کے ہزاروں تاجرین کو بھاری نقصانات ہوئے اور وہ اپنے نقصانات کی پابجائی کے موقف میں اس لئے بھی نہیں ہیں کہ بارش کا سلسلہ متواتر برقرار ہے۔ بارش کے نتیجہ میں موسمی وبائی امراض جیسے ملیریا، ڈینگو اور دیگر وبائی بخار تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی خصوصی جنرل باڈی اجلاس اور موسمی امراض سے بچنے کیلئے شعور بیداری مہم کا مطالبہ کیا۔ ر