حیدرآباد میں بنگلورو جیسا پانی کا بحران ہوسکتا ہے ، ماہرین کا انتباہ

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ماہرین کے انتباہ کے مطابق حیدرآباد میں بنگلورو کی طرح پانی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ تلنگانہ کے دارالحکومت میں پہلے ہی پانی کا مسئلہ ہورہا ہے ۔ ماہرین نے کہا کہ اگر حکومت ریاست میں دستیاب وسائل آب کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے تو بحران جیسی صورتحال سے بچا جاسکتا ہے ۔ عوام کو بھی بہتر طریقوں کو اپنانا چاہئے تاکہ مستقبل کی نسلوں کو پانی کے بحران کا سامنا نہ ہو ۔ ریاست کے تمام اضلاع میں گذشتہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ زیر زمین پانی کی سطح گھٹ گئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔