حیدرآباد میں خانگی ٹیچر کابہیمانہ قتل

   

حیدرآباد28 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات پیش آئی۔ ایس آر نگر کے ایک ہاسٹل میں گنیش اور وینکٹ رمنا ایک ہی روم میں رہا کرتے ہیں۔ گنیش سیلون شاپ میں کام کرنے والا بتایا گیا ہے، جبکہ وینکٹ رمنا خانگی اسکول میں ٹیچر تھا،گنیش روز شراب پی کر آیا کرتا تھا جس کی وجہ سے نیند میں خلل پڑ رہا تھا، اس مسئلہ پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد برہم گنیش نے کٹنگ شاپ میں استعمال کی جانے والی قینچی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی وینکٹ رمنا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔مقتول کا تعلق ریاست آندھرا پردیش کے کرنول سے بتایا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں حیدرآباد میں قتل کی متعدد وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔