حیدرآباد میں دو روزہ ہائی لائف ایگزیبیشن

   

حیدرآباد : ہائی لائف ایگزیبیشن حیدرآباد میں پھر ایک بار پیش خدمت ہے، جہاں نہایت گلیمرس شاپنگ کا تجربہ آپ کیلئے دستیاب ہوگا۔ لکژری فیشن کا نیا رجحان اعلیٰ معیارات اور محفوظ خریداری بہترین تجربہ فراہم کرے گی۔ ہندوستان بھر سے نمائش کنندے قابل توجہ انتخاب کے ساتھ ڈیزائنر کلکشنس کی نمائش پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ ہائی لائف ایگزیبیشن جہاں پر آپ من پسند ہر چیز کی خریداری کے لئے متوجہ ہوسکتے ہیں۔ دلہن کے ملبوسات، ڈیزائنر پارچہ جات، زیورات، فیشن کے اشیاء و سازوسامان اور گھریلو اشیاء و سازوسامان کے علاوہ فرنشنگ کانسپٹس، ذوق کے مطابق فن پارے، سجاوٹ اور خوشنمائی کے فن پر مشتمل اشیاء۔ نووٹیل (ایچ آئی سی سی پر 28 اور 29 ڈسمبر کو وباء کے چلتے تمام حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ مکمل محفوظ اور سنیٹائز ماحول بنایا گیا ہے۔