حیدرآباد۔/7 جولائی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں سونے کی قیمت میں بدستور اضافہ کا رجحان جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکٹ میں سونے کی قیمت میں اُچھال کے زیر اثر حیدرآباد میں بھی قیمت میں اضافہ ہوا۔ 22 کیریٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 67650 روپئے ہے جو یکم جولائی سے 1400 روپئے کا اضافہ ہے۔ یکم جولائی کو یہ قیمت 66250 روپئے تھی۔ اسی طرح 24 کیریٹ سونے کی قیمت 73822 روپئے ہے جو یکم جولائی کے 72280 کے مقابلہ 1520 روپئے زیادہ ہے۔ یلو میٹل کی قیمت میں 8 جولائی سے 650 روپئے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فی گرام کی قیمت 6700 روپئے تھی۔ جون میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان تھا لیکن جولائی میں 2.11 فیصد کا اضافہ محض 6 دنوں میں درج کیا گیا۔ 7 جون کو 22 کیریٹ سونے کی قیمت 67600 روپئے جبکہ 24 کیریٹ کی قیمت 73570 روپئے فی 10 گرام تھی۔1