حیدرآباد 4 جون (یواین آئی)عید الاضحیٰ کے موقع پر حیدرآباد میں قربانی کے جانوروں خصوصاً بکروں اور دنبوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ تاجروں اور خریداروں کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ 20 سے 50 فیصد تک ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ عید کے قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ نیلور نسل کے دنبے ، جو سب سے لمبے ہوتے ہیں، کی قیمتیں جوڑے کے لیے 65ہزارروپئے تک پہنچ گئی ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں کم از کم 20فیصد زیادہ ہیں۔ حیدرآباد میں بکرا منڈیوں کی فہرست میں ضیاگوڑہ، نانل نگر، مہدی پٹنم وغیرہ شامل ہیں۔