حیدرآباد میں ملک کی اولین اسٹریٹ سرکٹ کارریسنگ کا آغاز ہوا

,

   

حیدرآباد 19نومبر(یواین آئی)شہرحیدرآباد میں ملک کی سب سے پہلی اسٹریٹ سرکٹ کارریسنگ کا آغاز ہوا۔ وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ نے انڈین ریسنگ لیگ کا رسمی افتتاح کیا۔ پرجوش شائقین نے اس کارریسنگ کا مشاہدہ کیا جس کی میزبانی حیدرآباد کررہا ہے ۔ آئندہ سال 11 فروری کو شہر میں ہونے والی فارمولا ای ریس سے پہلے انڈین ریسنگ لیگ 2022کا یہ پہلا راؤ نڈ تھا۔ انڈین ریسنگ لیگ فارمولا ای کیلئے تجرباتی دوڑ سمجھی جارہی ہے ۔ حیدرآباد آئندہ ماہ کی 10 اور 11 تاریخ کو اس کے چار راؤنڈس کی بھی میزبانی کرے گا جبکہ 25 نومبر سے آئندہ ماہ کی دوتاریخ تک چینائی دوسرے راؤنڈ کی میزبانی کریگا۔2.83کیلومیٹر کی یہ دوڑ حسین ساگر جھیل کے اطراف سکریٹریٹ کامپلکس سے این ٹی آر گارڈنس اور آئی میکس تھیٹر تک رہی۔ جس میں فیڈریشن آف انٹرنیشنل موبائیل کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایک نشست والی کاک پٹ کاریں تین سوکیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑائی گئیں۔ دوڑ میں حیدرآباد کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔ہرٹیم میں دوہندوستانی اور دوبین الاقوامی ڈرائیورس ہیں ۔ ان میں ایک خاتون بھی ہے ۔