حیدرآباد میں میٹرو ریل کے آغا ز کا فوری امکان نہیں

   

Ferty9 Clinic

کورونا کیسس میں اضافہ کے سبب حکومت کا پس و پیش
حیدرآباد۔/9 جون، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں میٹرو ریل کے آغاز کا فوری طور پر کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت میٹرو ریل کی اجازت دینے سے گریز کررہی ہے۔ اسی طرح شہر میں آر ٹی سی کی سٹی بس سرویسس کو بھی منسوخ رکھا گیا ہے۔ سماجی فاصلے کی برقراری میں ناکامی کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے دونوں سرویسس ابھی بھی بند رکھی گئی ہیں۔ حکومت نے اگرچہ لاک ڈاؤن کو ختم کردیا ہے لیکن گریٹر حیدرآباد کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ نظام میں تحدیدات جاری رکھی گئیں۔ حکومت نے آٹو رکشا، کیاب اور خانگی بسوں کے علاوہ اضلاع میں آر ٹی سی سرویس کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت نے بین ریاستی سفر کی بھی اجازت دی ہے۔ حکومت کا احساس ہے کہ اگر موجودہ حالات میں سٹی بس سرویس اور میٹرو ٹرین کی اجازت دی گئی تو مسافرین کو کورونا سے بچانا مشکل ہوجائے گا۔ امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے اختتام تک بس اور میٹرو ٹرین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔