حیدرآباد۔/17 جولائی، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ حیدرآباد و سکندرآباد میں پینے کے پانی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ کے ٹی آر نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ریاستی دارالحکومت کے عوام کو کسی رکاوٹ کے بغیر پانی کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بناچکی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کالیشورم پراجکٹ کو قومی سطح کے پراجکٹ کی حیثیت سے مکمل کیا ہے جس سے دونوں شہروں میں پینے کے پانی کی ضروریات کی تکمیل ہوگی۔
