حیدرآباد/ورجنیا۔سابق صدر امریکہ بارک اومابا نے حیدرآباد میں پیدا ہونے والی انڈو امریکی غزالہ ہاشمی کو ورجنیا کے سینٹ امیدوار کی حیثیت سے حمایت کی ہے۔
ورجنیا کے امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے انہوں نے منگل کے روز ہونے والے سینٹ الیکشن کے دوڑ کی وضاحت کردی ہے۔اومابا کو امید ہے کہ وہ یہ مساوات‘ انصاف اور معقولیت کے اسباب کو آگے بڑھائیں گے۔
جنھیں اوباما کی حمایت حاصل ہے ان کی غزالہ ہاشمی‘ امانڈا پوہل‘ اور دیبر روڈمان شامل ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ”منگل کے الیکشن میں ورجنیا ڈیموکریٹس کے غیرمعمولی گروپ کے امیدواروں کی حمایت پر فخر ہے‘
جو نہ صرف مساوات‘ انصاف اور معقولیت کی وجہہ بنیں گے بلکہ وہ اگلے سالوں کی رائے دہی کو شفافیت کے ساتھ تیار کریں گے۔ یہ ایک اچھی پالیسی ہوگی اور ہماری سیاست کے لئے بہتر ہوگا“
Proud to endorse an outstanding group of Virginia Democrats in Tuesday’s election—candidates who’ll not only advance the causes of equality, justice, and decency, but help ensure that the next decade of voting maps are drawn fairly. That’s good policy—and good for our politics. pic.twitter.com/IljmKBq7Gm
— Barack Obama (@BarackObama) November 2, 2019
اوباما کی حمایت سے خوش غزالہ ہاشمی نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ کیاکہ”صدر بارک اوباما کی جانب سے حمایت حاصل کرنے کا مجھے اعز ا ز ملا ہے۔
مذکورہ ملک کی آنکھیں دولت مشترکہ پر ہیں اور مجھے فخر ہے کہ ان کی حمایت ہماری حکومت کے لئے قومی یکجہتی‘ مساوات‘ اور انصاف کی بحالی کے لئے ہمیں کام کرنا ہے
۔بطور صدر ان کی جدوجہد کی کافی قدر ہے۔ہماری صحت کی توسیع کی حفاظت کریں گے اور ورجنیاکو ترقی دلائیں گے“
ہاشمی نے اپنے ڈیموکرٹک جیت حاصل کی
ابتداء میں 49.4فیصد ووٹ لئے‘ اور اپنے دوسرے نمبر پر ختم ہونے والے میک نیل بیڈیل(40.9فیصد) کو شکست دی جو قریب دس پوائنٹ کے ساتھ تھا۔و ہ عام انتخابات میں ریپبلکن گلین اسٹیر ٹیونٹ کا مقابلہ کریں گے۔
غزالہ کے علاوہ ایک اور انڈو امریکی سبرامنیم نے بھی47.3فیصد ابتدائی ووٹوں کے ساتھ ڈیموکرٹیک جیت حاصل کی ہے۔
حیدرآباد میں پید ا ہوئی ہندوستانی غزالہ ہاشمی نے امریکہ میں پچاس سال قبل جا بسی تھیں اور انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت جارجیا اور ورجینا میں گذرا۔
انہوں نے اموری یونیورسٹی سے انگریز ی میں ڈاکٹریٹ کیا۔ وہ ایک ماہر تعلیمات ہیں۔
ہاشمی جس کے بعددرس وتدریس کاپچیس سالہ تجربہ ہے‘ فی الحال رینالڈس کمیونٹی کالج میں سنٹر فار ایکسلینس ان ٹیچنگ اینڈ لرنگ کے بانی ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں
انڈیا ابارڈ کے مطابق اگر وہ الیکشن جیت جائیں گی تو ہاشمی پہلی انڈو امریکی بن کر ورجنیا سینٹ میں خدمات انجام دینے کی تاریخ رقم کریں گے اور پہلی مسلم امریکی خاتون بن جائیں گی جو ریاستی مقننہ میں خدمات انجام دیں گے۔
امریکی سیاست میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے والے انڈو امریکیوں کی مندرجہ ذیل تفصیلات بھی پیش کی جارہی ہیں۔
پیوش بابی جندال ایک امریکی سیاست داں ہیں جنھوں نے لوزیانا میں 55ویں گورنر کی حیثیت سے 2008سے2016تک خدمات انجام دئے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے امریکی کے ایوان برائے نمائندگان کے ایک ممبر کی حیثیت سے بھیکام کیا اور وہ ریپبلکن گورنرس اسوسیشن کے وائس چیر من بھی رہے ہیں۔
کمالا ہارس سال2017تک کیلی فورنیاسے جونیر یوایس سینٹر کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امی بیرا (کیلی فورنیا)‘ پرمیلا جے پال(واشنگٹن) آر او کھنہ(کیلی فورنیا) اور راجہ کرشنا مورتی(النویس) امریکہ ایوان نمائندگان کے رکن ہیں۔
سوائے بابی جندال کے جو رپبلکن ہیں تمام ہندوستان ڈیموکرٹک پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دلیپ سنگھ سوانٹ پہلے سکھ امریکی‘ پہلے ایشیائی امریکی اور پہلے انڈو امریکی ہیں جنہیں امریکی کانگریس کے لئے منتخب کیاگیاتھا