حیدرآباد: چیف کوچ مانولو مارکیزکے ہیڈ کوچ کے طور پرعہدہ سنبھالنے کے بعد تین میچوں میں شکست کے اعداد وشمار درج ہوئے ہیں اور اب ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم18 نومبر کو حیدرآباد میں ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ میں ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی ۔ قومی فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے چہارشنبہ کو تفصیلات فراہم کی ہے۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ یہ میچ 19 نومبرکو کھیلا جائے گا لیکن مقام کی وضاحت نہیں کی تھی لیکن اب میچ کو ایک دن پہلے کرنے کے علاوہ مقام کا اعلان بھی کردیا گیا جیسا کہ مذکورہ میچ حیدرآباد میں کھیلا جائے گا ۔