حیدرآباد: ناجائز تعلقات کا علم ہونے پر بیوی نے شوہر کی پٹائی کردی۔

,

   

حیدرآباد: شوہر کے دوسری عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات کا علم ہونے کے بعد بیوی نے شوہر کی زبردست پٹائی کردی۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی کے پرگتی نگر علاقہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق لکشمن کی شادی سوجنیا سے نو سال قبل ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد لکشمن کے ایک عورت کے ساتھ تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ اس دوسری عورت کا تعلق کریم نگر سے بتایا گیا ہے۔

اس نے لکشمن کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کررہی تھی لیکن لکشمن اپنی بیوی کو طلاق دینے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں سوجنیا اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ گھر آئی او راپنے شوہر لکشمن کو مارنے پیٹنے لگی۔ تاحال پولیس نے اس معاملہ میں مداخلت نہیں کی ہے۔