حیدرآباد نوجوان حافظ عمار احمد دارالشریعہ دبئی کے ڈپٹی سی ای او مقرر

   

حیدرآباد :۔ حیدرآبادی نوجوان حافظ عمار احمد دارالشریعہ دبئی میں ڈپٹی سی ای او کے عہدے پر فائز شہر حیدرآباد جہاں ایک تاریخی ورثہ رکھتا ہے اور اس کی منفرد پہچان ہے وہیں دکن کی شخصیات ، دنیا بھر میں کارہائے نمایاں انجام دینے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں ۔ حیدرآبادی نوجوان حافظ عمار احمد ، متحدہ عرب امارات میں واقع مشہور دبئی اسلامی بینک کی جانب سے قائم کردہ ، دارالشریعہ میں ڈپٹی سی ای او کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں ۔ حافظ عمار احمد کی شہر حیدرآباد میں پیدائش ہوئی ، ابتدائی تعلیم کے بعد حفظ قرآن مکمل کیا ، ذکریٰ اسکول سوماجی گوڑہ سے ایس ایس سی مکمل کیا ۔ انٹر اور ڈگری میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کے بعد حافظ عمار احمد نے سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی سے ایم بی اے مکمل کیا اور حیدرآباد میں واقع ملٹی نیشنل کمپنیوں میں چند سال ملازمت کے بعد تقریباً تیرہ سال سے دبئی میں اسلامک بینکنگ شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ، دارالشریعہ نے انہیں ڈپٹی سی ای او کے عہدے پر فائز کیا ہے جو نہ صرف موصوف بلکہ شہر حیدرآباد کے لیے باعث افتخار ہے ۔ حافظ عمار احمد نے نہ صرف شہر حیدرآباد کا نام روشن کیا بلکہ دینی اور عصری علوم میں یکساں مہارت حاصل کرتے ہوئے ثابت کیا کہ محنت اور لگن سے بہترین مقام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ حافظ عمار احمد دبئی اسلامک بینک سے وابستگی کے دوران ، افغانستان ، عراق ، بحرین ، الجیریا اور دیگر کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں ۔۔