حیدرآباد: نہرو زولوجیکل پارک میں ایک سفید شیر کی موت

,

   

حیدرآباد: شہر کے نہروزولوجیکل پارک بہادر پورہ میں ایک سفید شیر کی موت ہوگئی۔ اس کی شیر کی عمر 21سال 6ماہ بتائی گئی ہے۔ زو انتظامیہ نے اپنے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ اس بیان کے مطابق اس نر شیر کی پیدائش اسی زو میں ہوئی تھی۔ وہ پچھلے ایک سال سے لنگڑا کر چل رہا تھا۔ اور پچھلے پانچ سال سے اسے عوام کے مشاہدہ سے دور رکھا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنو ں سے اس کی طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی۔

اسے ایک وٹینری ڈاکٹرس کی ٹیم نگہداشت کررہی تھی۔ 5اگست کی رات اس کی موت واقع ہوگئی۔ ویٹرینری کالج راجندرنگر لاکونس او رسی سی ایم بی او رزو کی ایک ٹیم نے متوفی شیر کا پوسٹ مارٹم کیا۔ او ر کچھ مزید جانچ کیلئے اس کے کچھ نمونہ لیباریٹری کو روانہ کئے گئے ہیں۔