حیدرآباد: حیدرآباد شہر امریکہ کے شہر نیویارک سے زیادہ محفوظ اور بہتر شہر ہے۔ یہ بات سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے بتا یا ہے۔ حیدرآباد چاپٹر آف ایسوسی ایشن آف فراڈ ایگزامینر کے سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ نیویارک اور حیدرآبادکے درمیان کئی باتیں ایک جیسی ہے۔ دونوں شہروں کی آبادی تقریبا برابر ہے، یہاں کے پولیس اسٹیشنس اور زونس برابر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جبکہ حیدرآباد کے جرائم کاتناسب نیویارک سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کا قتل کا تناسب حیدرآباد سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ نیویارک کا گن شوٹ حیدرآباد شہر سے د وسو گنا زیادہ ہے۔ جبکہ خواتین کے خلاف جرائم دس گنا زیادہ ہے۔ اس مو قع انجنی کمار نے ایک ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا۔