حیدرآباد ٹیم میں مقامی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر ناگیندر برہم

   

Ferty9 Clinic

جاریہ سیزن کے میاچس میں رکاوٹیں پیدا کرنے رکن اسمبلی ٹی آر ایس کا انتباہ
حیدرآباد :۔ ٹی آر ایس رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے آئی پی ایل ہراج میں حیدرآبادی کرکٹ کھلاڑیوں سے نا انصافی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور مقامی اداروں کے کھلاڑیوں کو سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر جاریہ سیزن کے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و صدر حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن محمد اظہر الدین کی تشویش کے بعد اسمبلی حلقہ خیریت آباد کے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر نے بھی حیدرآبادی مقامی کرکٹ کھلاڑیوں سے ہونے والی ناانصافی پر آواز اٹھائی ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ٹیالنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بہترین کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی موجود ہیں جنہیں صرف ایک موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ موقع فراہم کرنے پر وہ اپنے جوہر دکھاتے ہیں جس کی تازہ مثال محمد سراج ہے ۔ لیکن سن رائزر حیدرآباد نے ایک بھی مقامی کھلاڑی کو آئی پی ایل کے ہراج میں نہیں خریدا ہے ۔ ٹیم کا نام حیدرآباد ہے مگر حیدرآباد کا ایک بھی کھلاڑی ٹیم میں موجود نہیں ہے ۔ جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں جوبلی ہلز ، فلم نگر میں منعقدہ ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حیدرآبادی کھلاڑیوں سے نا انصافی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ڈی ناگیندر نے کہا کہ مقامی کھلاڑیوں کو سن رائزرس حیدرآباد میں شامل نہ کرنے پر جاریہ سیزن کے میچس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس مسئلہ پر سن رائزرس حیدرآباد ٹیم انتظامیہ کو فوری ردعمل کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹمپرینگ میں پکڑے جانے والے ڈیوڈ وارنر کو ٹیم کا کپتان بنانے کا سنسنی خیز ریمارکس کیا ۔ اگر ٹیم میں مقامی کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر ٹیم کا نام تبدیل کردینے کا مشورہ دیا ۔