حیدرآباد: لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں ایک پانچ سالہ لڑکی کا نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے۔ پولیس لڑکی پکا پتہ لگانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
ذرائع کے مطابق لڑکی کے والدین نے اپنی بیٹی جس کی عمر پانچ سال بتائی جاتی ہے اور اس کا نام ٹی ویشنوی ہے اس کے گمشدگی کی شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس لڑکی کے گھر اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔