حیدرآباد پکل بال ٹیک کی تیاریاں ، کھلاڑیوں پر غور و خوص

   

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میں افتتاحی حیدرآباد پکل بال ٹیک 10 اکٹوبر سے 28 نومبر تک راؤنڈ رابن فارمٹ میں منعقد ہوگی ۔ جس میں آٹھ فرنچائز ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ ہر ٹیم میں ایک آئیکون پلیر ہوگا ۔ کل دس کھلاڑی ہوں گے ۔ جن میں دو خواتین وار ایک 35 سال سے زائد عمر کا کھلاڑی بھی شامل ہوگا ۔ میڈیا ریلیز کے مطابق سنٹر کورٹ اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام سرفہرست کھلاڑیوں کو منظم شکل میں پیش کرنا اور کھلاڑیوں کو منظم ٹیموں اور کوچنگ کے ساتھ کھیلنے کیلئے ادائیگی کرنا ہے۔ ہر ٹیم کو تین لاکھ روپئے کا بجٹ ہوگا جس سے وہ 9 کھلاڑیوں کو حاصل کرسکتے ہیں۔ جن کی بنیادی قیمت دو ہزار سے لیکر 10 ہزار روپئے تک ہوگی جو ان کے تفویض کردہ زمرے (ABCD) سے طئے ہوتی ہے ۔ کل انعامی پل 12 لاکھ روپئے ہے جس میں فاتحہ ٹیم کو چھے لاکھ روپئے رنراپ کو 3 لاکھ روپئے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 1.20 لاکھ روپئے دئے جائیں گے ۔ سب سے قیمتی کھلاڑیوں کو 80 ہزار روپئے اور بہترین مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی فی کس پچاس ہزار روپئے ملیں گے ۔ نیلامی پول کیلئے کھلاڑیوں کی جسٹریشن کی آخری تاریخ 18اگست ہے اورکھلاڑیوں کی نیلامی 20 اگست کو ہوگی ۔ ہر جمعہ کو آٹھ مختلف مقامات پر میچ کھیلے جائیں گے ۔ ہر ٹیم ایک مکمل لیگ ڈے کی میزبانی کرے گی ۔ چار ٹاپ ٹیمیں آئی پی ایل کی طرز پر کوالیفائز ایلیمنٹر اور فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی ۔ (ش)