250 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ شلپا لے آوٹ فلائی اوور کا افتتاح
حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی ار حیدرآباد کو سارے ملک کا ترقی یافتہ مثالی سرفہرست شہر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں ۔ ایس آر ڈی پی پروگرام کے تحت تعمیر کردہ شلپاء لے آوٹ فلائی اوور کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ایس آر ڈی پی پروگرام کو چیف منسٹر کی ذہنی اختراعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر نے 2014 سے ہی حیدرآباد کو عالمی طرز پر ترقی دینے کے اقدامات کا آغاز کیا اور خصوصی منصوبہ بندی اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو ترقی دی جارہی ہے ۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ جس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد کو ترقی دینے کیلئے 48 کاموں کی نشاندہی کی گئی جس میں شلپا لے آوٹ فلائی اوور 33 واں صنعت کئی شہروں کئی ریاستوں اور کئی ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں ۔ دوسرے شہروں اور ممالک سے یہاں آنے والے ایک ہی بات کرتے ہیں ۔ حیدرآباد میں انتہائی اہمیت کا جو انفراسٹراکچر ہے وہ ملک کے کسی بھی دوسرے شہر میں نہیں ہے ۔ دہلی ، ممبئی ، چینائی ، کولکتہ ، بنگلور ، احمد آباد یا پونے کسی بھی شہر میں حیدرآباد جیسا انفراسٹرکچر دستیاب نہیں ہے ۔ یہ ہم نہیں کر رہے ہیں بلکہ قومی اور تین الاقوامی ادارے اور اہم شخصتیں اس طرح کا اعزاز حیدرآباد کو دیتے ہیں ۔ بڑی تیزی سے آئی ٹی شعبہ کو ترقی ہو رہی ہے اور بڑے پیمانے پر کمپنیاں قائم ہو رہی ہیں ۔ جس سے ہر سال لاکھوں عوام حیدرآباد کو اپنا ٹھکانہ بنارہے ہیں ۔ کے ٹی ار نے کہا کہ ایس آر ڈی پی فیس 2 کا بہت جلد آغاز کیا جائے گا 3500 کروڑ روپئے کے مصارف سے مزید ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا جس میں سی آر ایم پی کے مزید پروگرامس کو شامل کرتے ہوئے شہر میں 700 سے زائد اہم سڑکوں کا احاطہ کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ بارش ہونے پر بھی سڑکوں کو کوئی نقصان نہ پہونچے ۔ اس کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اہم سڑکوں سے ٹریفک کا بوجھ کم کرنے کیلئے لنک روڈس کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ جس کی شہریوں کی جانب سے زبردست ستائش ہو رہی ہے ۔ اس نئے فلائی اوور کی تعمیر پر 250 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں ۔ ن