شمس آباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) ڈی آر آئی عہدیداروں نے حیدرآباد کو سونے کی اسمگلنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئمبتور سے سونے کی اسمگلنگ کرتے ہوئے کار کے ذریعہ تین افراد سونے کو حیدرآباد منتقل کررہے تھے کہ رائکل ٹول پلازہ کے قریب کار کو روک کر تلاشی لینے پر کار کے ہینڈ بریک اور دیگر حصوں میں سونے کے ٹکڑوں کو ٹیپ میں لپیٹ کر چھپایا گیا تھا۔ سونے کے 18 بسکٹ کے ٹکڑے جن کا وزن 4778.00 گرام اور اس کی جملہ مالیت 3,71,25,060 روپئے کو ضبط کرتے ہوئے تینوں مسافرین کے خلاف کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔