حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) انڈین ریلوے کی جانب سے حیدرآباد کیلئے توقع ہے کہ مزید دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینس فراہم کی جائیں گی۔ فی الوقت دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینس ایک سکندرآباد اور وشاکھاپٹنم کے درمیان اور دوسری سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان چل رہی ہے۔ یہ دو ٹرینیں مقبول ہوگئی ہیں اور ان دو ٹرینوں کی کامیابی کے ساتھ معلوم ہوا ہے کہ انڈین ریلوے کی جانب سے حیدرآباد اور بنگلورو اور پونے کے درمیان آئندہ تین چار ہفتوں میں مزید دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔