حیدرآباد کی سریجا کو سیول سرویسز امتحان میں 20 واں رینک

   

حیدرآباد /24 ستمبر ( پریس نوٹ ) سیول سرویسز امتحان میں حیدرآباد کی پی سریجا کو 20 واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ جس کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ۔ حیدرآباد میں مقیم سریجا کا تعلق ورنگل سے ہے ۔ اس نے ایم بی بی ایس کیا ، میڈیکل سائنس سریجا کا پسندیدہ مضمون ہے ۔ سریجا نے پہلی ہی کوشش میں سیول سروسیز امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔