حیدرآباد کی قدیم تاریخی عمارتوں کی بحالی کے اقدامات:کمشنر بلدیہ

   

حیدرآباد 5اگست(یواین آئی) کمشنر بلدیہ رونالڈ راس نے کہا کہ شہر کی قدیم تاریخی عمارتوں کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے پرانا شہر کی 6قدیم اور تاریخی عمارتوں چھتہ بازار، حسینی علم کمان،شیخ فیض کمان،دیوان دیوڑھی کمان،دبیر پورہ کمان کامعائنہ کیا۔انہوں نے عہدیداروں کو سردارمحل کی عمارت کو 30 کروڑ کی لاگت سے تزئین نو کی ہدایت دی۔