حیدرآباد کے ترقیاتی کاموں کا ارکان اسمبلی کاجائزہ

   

Ferty9 Clinic

موسی ندی کو خوبصورت بنانے کا پراجکٹ بھی جاری
حیدرآباد۔19 جولائی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کا بہت جلد خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا اور حلقہ اسمبلی کے اساس پر اضافی خصوصی فنڈس کی تخصیص کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مجلسی رکن اسمبلی مسٹر سید جعفر حسین معراج کی جانب سے شہر کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی تاخیر پر کئے گئے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہو ںنے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں موسی ندی کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ جاری ہے اس کے علاوہ ایس آر ڈی پی پر بھی عمل آوری کے فیصلہ میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ شہر حیدرآباد جی ایچ ایم سی حدود میں موجود حلقہ جات اسمبلی کے نمائندوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے شہر کے ترقیاتی منصوبہ کو قطعیت دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک کے معلنہ تمام ترقیاتی پراجکٹس بشمول چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ شہرحیدرآبادکی ترقی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔