حیدرآباد کے علاوہ مختلف ممالک میں شہید محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

,

   

قاہرہ (مصر): اخوان المسلمین نے محمد مرسی کی موت کو مکمل طور پر قتل قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں موجود مصر کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب مختلف ممالک میں محمد مرسی کے انتقال پر شدید غم کا اظہار کیا گیا اوران کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مصر، فلسطین، ترکی، لندن، سوڈان، انڈونیشیا، پاکستان او رہندوستان کے مختلف مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ہندوستان کے تلنگانہ حیدرآباد میں عید گاہ اجالے شاہ صاحب ؒ اور مسجد عزیزیہ ’مہدپٹنم میں ادا کی گئی۔

ترکی کی الفتح مسجد میں صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ ہزاروں افراد غائبانے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعد ازاں طیب اردغان نے صحافیو ں سے بات کرتے کہا کہ مصر کی حکومت غاصب او رجابر حکومت ہے۔ محمد مرسی ”شہید“ کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے محمد مرسی کی موت کا ذمہ دار مصر کی حکومت کو ٹھہرایا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ تاریخ محمد مرسی کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے کہا کہ برسوں ظلم کا شکار مصری عوام کو جمہوریت کے اصل معنی سے روشناس کروانے والے مرسی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہم ان کے اہل خانہ او رمصر کی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔حیدرآباد جناب جماعت اسلامی کے حامد محمد خان نے اپنے بیان میں مصر کی حکومت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔