حیدرآباد۔24 مارچ (سیاست نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے شہر حیدرآباد کے قریب شمس آباد کے موضع اور عبداللہ پور میٹ کے موضع کو باہر والوں کے لئے بند کردیاگیا۔بعض مقامی افراد نے گاوں آنے والی اہم سڑکوں پر لاٹھیاں ڈال کر راستہ بند کردیا اور ان لاٹھیوں کے ذریعہ بیریگیڈس لگائے ۔ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کوئی بھی باہر کا آدمی ان کے مواضعات میں آئے ۔انہوں نے کہاکہ صورتحال کے قابومیں آنے تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔