حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ کو پولیس نے زبردست پٹائی کی۔ جس کی وجہ سے راجہ سنگھ زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیانی شب پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ سنگھ اور اس کے حامی جنگ آزادی کی مجاہد رانی اونتھی بائی کا مجسمہ جمعرات بازار میں نصب کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس وقت کچھ لیڈر بی جے پی لیڈرس پولیس پر پتھراؤ کرنے لگے۔
پولیس ماحول کو قابو میں کرنے کیلئے لاٹھی چارج کا استعمال شروع کردی۔ اس دوران رکن اسمبلی راجہ سنگھ اور دیگر کو پولیس نے پٹائی کردی۔ بعد ازاں راجہ سنگھ عثمانیہ جنرل اسپتال میں علاج کروایا۔ راجہ سنگھ نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس نے انہیں بلاوجہ سے پٹائی کی ہے۔ وہ اس سلسلہ میں ڈی جی پی سے شکایت درج کریں گے۔
जुम्मेरत बाजार में स्तिथ रानी अवंति बाई की प्रतिमा जो काफी वर्ष के कारण खंडित होगई थी उसे कल बदलते वक्त तेलंगाना की पुलिस द्वारा मुझपर और मेरे कार्यकर्ताओ पर हमला किया गया जिसमें मुझे सर पर गहरी चोट लगी है!
"आखिर क्या कारण है जो पुलिस द्वारा मुझे बार बार टारगेट किया जारहा है" pic.twitter.com/dxWScShioh— Raja Singh (@TigerRajaSingh) June 20, 2019