حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ریاست تلنگانہ سے سفر کرنے والوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر حیدرآباد اور امریکہ کے درمیان راست فلائٹ شروع کرنے کی درخواست کی ۔ کل یہاں بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ایر شو ، ونگس انڈیا 2024 کے افتتاح کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر شہری ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا سے حیدرآباد اور امریکہ کے درمیان راست پرواز شروع کرنے پر غور کرنے کی درخواست کی کیوں کہ اس سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے لوگوں کیلئے بھی مدد ہوگی ۔۔
اینٹی بائیوٹکس کی تجویز کے ساتھ ڈاکٹرس وجوہات بیان کریں
حیدرآباد ۔19 ۔ جنوری (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل آف ہیلت سرویسز نے اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ڈاکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ مریض کو اینٹی بائیوٹکس کی تجویز کے ساتھ اس کی وجوہات پیش کریں۔ وزارت صحت کے ادارہ نے تمام ڈاکٹرس کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اینٹی بائیوٹکس تجویز کرتے ہوئے اس کی وجوہات بھی درج کریں۔ پروفیسر اتل گوئل نے کہا کہ ڈاکٹرس کو چاہئے کہ وہ مریض کی حالت اور اینٹی بائیوٹکس کی تجویز کی وجوہات سے واقف کرائیں۔ فارماسسٹ اسوسی ایشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف کوالیفائیڈ ڈاکٹرس کی جانب سے تجویز پر ہی اینٹی بائیوٹکس دوائیں فروخت کریں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں اینٹی بائیوٹکس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے یہ اقدام کیا گیا۔ 1