حیدرآباد: حیدرآباد ٹرافک پولیس نے جاریہ سال جملہ 2220نابالغ لڑکوں کو بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل کمشنر آف ٹرافک پولیس انیل کمار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال ہم نے 2,220نابالغ لڑکو ں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ 1,732کے خلاف ہم چارج شیٹ داخل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال ہم نے کسی کو جیل نہیں بھیجا پچھلے سال ہم نے چند نابالغ لڑکوں کو بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے کے جرم میں جیل بھیجا تھا۔ مسٹر انیل کمار نے بتایا کہ ہم ان لڑکوں کے والدین کو اس کے خلاف انتباہ دے رہے ہیں کہ وہ قانون شکنی کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ہم والدین سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے نابالغ لڑکو ں کو گاڑی چلانے نہ دیں جب تک کہ وہ لائسنس حاصل نہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج طلبہ تیزرفتار سے گاڑی چلانے کی وجہ حادثات پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی زخمی ہوتے ہیں تو کبھی جان چلی جاتی ہے۔ ہم نے کئی طلبہ کو لائسنس دلوانے میں تعاون بھی کیا ہے۔
2,220 minors booked for driving vehicles in Hyderabad
Read @ANI Story | https://t.co/EGknVjLnjb pic.twitter.com/pjGggyLtun
— ANI Digital (@ani_digital) June 18, 2019