عورت نے نہ صرف بس میں ہنگامہ آرائی کی بلکہ گالی گلوج بھی کی اور ٹی ایس آر ٹی سی بس کنڈاکٹرس کو لات بھی مارا۔
حیدرآباد۔ حیدرآباد میں پیش آنے والے ایک واقعہ میں ایک عورت نے تلنگانہ اسٹی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) بس کنڈاکٹرس کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔
بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ عورت جو نشہ میں تھے نے نہ صرف بس میں ہنگامہ آرائی کی بلکہ گالی گلوج بھی کی اور ٹی ایس آر ٹی سی بس کنڈاکٹرس کو لات بھی مارا۔
مذکورہ ویڈیو میں جو سوشیل میڈیا میں گشت کررہا ہے مذکورہ عورت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ 500کا چلر پر مسئلہ شروع ہوا ہے۔
بحث کے دوران مذکورہ عورت کو حیدرآبادحیات نگر ڈپو 1سے وابستہ بس کے کنڈاکٹرس کو دھمکاتے ہوئے بھی سناجاسکتا ہے۔
واقعہ کے بعد ٹی ایس آر ٹی سی اہلکار نے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی۔
ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجانار نے ٹوئٹ کیاکہ ”ٹی ایس آر ٹی سی نے یہ واضح کردیا کہ اگر اس طرح کے واقعات ذمہ داری اوردیانت داری کے ساتھ خدمات انجام دینے والے عملے کے ساتھ پیش آتے ہیں تو کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائیگا“۔