24ہزار کروڑ روپئے بازیابی کیلئے سیبی کویادداشت کی حوالگی
حیدرآباد۔(پریس نوٹ) سہارا انڈیا پریوا رکے حیدرآباد زون کے کارکنوں نے آج کمپنی کے24 ہزار کروڑکے بھاری سرمایہ کی بازیابی کیلئے تلنگانہ کے احتجاجی پلیٹ فارم کیلئے شہرت رکھنے والے دھرنا چوک آج اس وقت سہاراانڈیا پریوارکے کارکنوںکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا جب تلنگانہ کے بیشتراضلاع بشمول ریجن دفاتر ہنمکنڈہ‘منچریال‘ کرنول‘ نلگنڈہ‘ کریم نگر‘ کاماریڈی‘ محبوب نگر اور دیگراضلاع کے کارکنان بھی اس احتجاجی دھرنے میں شامل ہوگئے۔اس موقع پرسہارا انڈیا پریوار کے کارکنان کے علاوہ ڈپازیٹرس میں بھی سیبی کے من مانی رویہ کیخلاف زبردست برہمی دیکھی گئی۔احتجاجی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بیانرس تھامے ہوئے تھے جن میں سیبی سے کمپنی کا بھاری سرمایہ واپس کرنے کا پرزورمطالبہ درج تھا۔