قیمت 12 روپے فی kwb جو پٹرول اور ڈیزل پر خرچ سے کم ہوگی
حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنس قائم کئے جارہے ہیں جس سے لوگ جلد ہی ان کی الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ 12.06 روپئے فی کلو واٹ پر آور (kwh) کی شرح پر کرواپائیں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ رینیویبل انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن (TSREDCO) کے مطابق حکومت کی ترغیبات کی مدد سے حیدرآباد میں لگ بھگ 118 پبلک وہیکل چارجنگ اسٹیشنس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ یہ چارجنگ اسٹیشنس FAME II (فاسٹر ایڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف ہائبرڈ اینڈ الیکٹرک وہیکلس) پروگرام کے حصہ کے طور پر تعمیر کئے جائیں گے۔ ڈپارٹمنٹ آف ہیوی انڈسٹریز نے اس حکمت عملی کا مشورہ دیا تاکہ چارجنگ اسٹیشنس فراہم کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ حیدرآباد کے علاوہ ورنگل اور کریم نگر میں مزید 20 پبلک چارجنگ اسٹیشنس تعمیر کئے جائیں گے۔ جس کے ساتھ پبلک چارجنگ اسٹیشنس کی جملہ تعداد 138 ہوجائے گی۔ شہر حیدرآباد میں چند خانگی چارجنگ اسٹیشنس پہلے ہی سے موجود ہیں۔ عہدیداروں نے کہاکہ یہ تمام اسٹیشنس مارچ تک تیار ہوجائیں گے۔ وزارت برقی نے سابق میں نئے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر اسٹینڈرڈس اور گائیڈ لائنس کا اعلان کیا ہے۔ چنانچہ قواعد کے مطابق ریاستی حکومت نے الیکٹرک وہیکل پبلک چارجنگ اسٹیشنس کی جانب سے چارج کئے جانے والے سرویس چارجس کی شرح مقرر کی ہے۔ اس نے ریاستی / مرکزی سبسیڈیز سے کورڈ الیکٹرک وہیکل شرحوں کے لئے 12.06 روپئے + جی ایس ٹی سرویس کاسٹ کو منظوری دی۔ ٹی ایس آر ای ڈی سی او کے منیجنگ ڈائرکٹر این جانیا نے کہاکہ حالانکہ سرویس پرائس 12.06 روپے فی kwh مقرر کی گئی ہے پھر بھی یہ پٹرول اور ڈیزل سے کم خرچ ہے۔ انھوں نے کہاکہ ’’اگر کوئی ان کی کاروں کی مکمل چارجنگ کروائے تو فور وہیلر 25 یونٹس لیتی ہے اور اس کی قیمت 300 روپئے ہوتی ہے جبکہ اتنے پیسوں میں تین لیٹر پٹرول بھی نہیں آسکتا ہے۔ ایک فور وہیلر کی مکمل چارجنگ کے لئے 30 تا 40 یونٹس درکار ہوتے ہیں۔
تلنگانہ کے نامور وکیل پی نیروپ سپریم کورٹ کے سب سے سینئر ایڈوکیٹ قرار دیئے گئے
حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے نامور وکیل پی نیروپ کو سپریم کورٹ نے سب سے سینئر ایڈوکیٹ قرار دیا ہے۔ نیروپ متحدہ آندھراپردیش کے سابق اسپیکر اور وزیر پی رام چندر ریڈی کے فرزند ہیں۔ نیروپ گزشتہ 30 سال سے سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔