حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 78 روپئے فی لیٹر

,

   

حیدرآباد 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں لگاتار چھٹویں دن بھی اضافہ کے ساتھ پیر کو بالترتیب 31 پیسے اور 21 پیسے فی لیٹر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 78 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 72 روپئے فی لیٹر ہوگئیں۔ امراوتی میں فی لیٹر پٹرول 78.14 روپئے اور فی لیٹر ڈیزل 72 روپئے کی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔ سعودی عرب میں آرامکو تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں اور ہفتہ کو ایک میزائیل حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی 5 فیصد سربراہی متاثر ہوئی ہے۔ اندیشہ ہے کہ آئندہ چند دن میں شہر میں پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔