حیدر شاہ کوٹ قتل کیس کا ملزم گرفتار

   

حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے حیدر شاہ کوٹ قتل کیس کو حل کرلیا ہے اور قاتل کو گرفتار کرلیا۔ 6 جون کو پولیس راجندر نگر نے ایک اطلاع پر حمایت ساگر ایف ٹی ایل علاقہ سے 56 سالہ شخص پی ستیہ نارائنا کی نعش کو برآمد کیا تھا۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ملازم کے قتل میں ملوث شخص 32 سالہ محمد عظیم کو گرفتار کرلیا۔ پیشہ سے سنیٹرنگ کا کام کرنے والا اعظم درگاہ خلیج خاں علاقہ کا ساکن تھا۔ سابق میں مجرمانہ سرگرمیوں کا ریکارڈ رکھنے والا اعظم موٹر سیکل سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب بے روزگاری اور بُری عادتوں کا شکار ہے۔ اس شخص نے پیسوں کی خاطر قتل کیا۔ دونوں سیندھی کی دوکان پر ملاقات کرتے تھے۔ 6 جون کواعظم ستیہ نارائنا کو حمایت ساگر کے ایف ٹی ایل علاقہ میں لے گیا اور اس پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا اور ایکٹیوا گاڑی اور 4 ہزار روپئے لے کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس راجندر نگر نے تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔