حیڈرا نے موسی ندی میں صفائی کا آغاز کیا ‘ پانی کے بہاؤ میں تیزی

   

حیدرآباد 17 اگسٹ(سیاست نیوز) موسیٰ ندی میں پانی کے بہاؤ میں رکاوٹوں کو دور کرنے ’حیدرا‘ نے بلدیہ کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عملہ کی مدد سے موسیٰ رام باغ برج کے قریب کچرا صاف کرنے کے اقدامات کئے جس کے نتیجہ میں موسیٰ ندی میں موجود کئی ٹن کچرا نکالا جاسکا ۔ ’حیدرا‘ کی کارروائی کے بعد موسیٰ رام باغ برج کے پاس جہاں پانی برج کے اوپر سے جانے لگا تھا پانی کے بہاؤ میں آسانی ہونے لگی ہے ۔ گذشتہ دنوں کمشنر ’حیدرا‘ اے وی رنگاناتھ نے موسیٰ ندی کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے بعد کچرے کی صفائی کی ہدایت دی ۔ ہدایات کے فوری بعد’حیدرا‘ نے متعلقہ محکمہ جات اور ایس ڈی آر ایف کے عملہ کے ہمراہ ندی میں جن مقامات پر رکاوٹیں پیدا ہورہی تھیں صفائی کا آغاز کیا تھا ۔ ’حیدرا‘ نے چادرگھاٹ ‘ شنکر نگر‘ موسیٰ رام باغ ‘ رسول پور و دیگر مقامات پر صفائی کی اور مشینوں سے یہ عمل انجام دیا ۔ پلاسٹک بوتلیں‘ تھیلیاں اور کئی اشیاء برآمد ہوئیں ۔ ندی میں رکاوٹوں کو ہٹانے بھی اقدامات کئے گئے ۔ بتایاگیا کہ اس کارروائی کے بعد ندی میں پانی کے بہاؤ میں بہتری پیدا ہوئی اور جن مقامات پر کچرے سے بہاؤ نہیں ہورہا تھا ان مقامات پر بھی بہتربہاؤ کا آغاز ہوچکا ہے۔3