حیدرآباد۔/9اگسٹ، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کی جبری طور پر توہین کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ شہر کے مضافاتی علاقہ میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ سڑک پر پیش آئے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر نے چیف سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کو خاطیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔
انہوں نے کارروائی کے بارے میں فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل جواہر نگر علاقہ میں ایک شرابی نے خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کے کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی۔ مقامی افراد کی مداخلت کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔