خاتون صفائی کارکنوں کے ساتھ جنسی زیادتی، سوپر وائزر گرفتار

   

کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز کی سخت کارروائی

حیدرآباد۔/23 مئی، ( سیاست نیوز) خاتون صفائی کارکنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایک سوپر وائزر کو معطل کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا۔ کمشنر بلدیہ مسٹر رونالڈ روز نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے بلدی حدود میں صفائی کارکنوں کے تحفظ پر توجہ دینے پر زور دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون ورکرس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا ایک ویڈیو منظرعام پر آیا۔ جیڈی میٹلہ کے بلدی علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جیڈی میٹلہ سرکل سوپر وائزر کشن کو معطل کردا گیا جس پر تقریباً 14 خواتین کا جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ کسی نے بھی کشن کی اذیت پر آوازنہیں اٹھائی۔ کشن خواتین کو اپنے دفتر طلب کرتا تھا اور ان کے جسم کو قابل اعتراض انداز میں چھوتا تھا اور اس کی ویڈیو بھی بنالیا کرتا تھا جس کے بعد اس ویڈیو کے ذریعہ ان خواتین کو دھماکر مجبور کرتا تھا اور انہیں جنسی ہراسانی کا شکار بناتا تھا۔ اپنی بدقماشی اور بری نیت سے ہوس کو پورا کرنے کے لئے خواتین کو دھمکیاں دیتا تھا۔ ویڈیو اور اجرت کی آڑ میں انہیں مسلسل پریشان کررہا تھا۔ اس کی ان حرکتوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے ہمت جتائی اور جنسی زیادتی و ہراسانی کی حرکت کا ویڈیو تیار کرلیا جس کے بعد کشن کی حرکت منظرعام پر آئی۔ بلدی کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے مسٹر رونالڈ روز نے اس واقعہ پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے سرکل سوپروائزر کشن کو فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔ع