حیدرآباد ۔ 27 جولائی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے مہانکالی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں دو خاتون عادی سارقین کو گرفتار کرلیا۔ عوامی بھیڑ والے مقامات خصوصی طور پر تہواروں کے دوران بھیڑ میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتی ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 26 سالہ ارسو سونی ساکن بورابنڈہ اور 24 سالہ سریشا ساکن فتح نگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء اور قیمتی موبائیل فونس ضبط کرلئے۔ ان دونوں شاطر خاتون عادی سارقین نے مہانکالی، گوپال پورم، صنعت نگر اور ایس آر نگر حدود میں وارداتیں انجام دی تھیں۔ع