خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی خودکشی کیس سینئر فوجی آفیسر کے خلاف مقدمہ درج

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے پونے میں تین ماہ تک فوجی تربیت پر رہنے والی خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی خودکشی کے سلسلے میں پولیس نے ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کے مطابق ارکان خاندان کی شکایت پر فوجی آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ فوجی آفیسر نے خاتون کو خودکشی کیلئے مجبور کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون فوج میں لیفٹیننٹ کرنل رینک کی افسر تھی۔اس کی شادی کرنل رینک کے افسر سے ہوئی تھی لیکن طلاق کا معاملہ ان کے درمیان طویل عرصے سے زیر التوا تھا۔ خاتون نے گذشتہ چہارشنبہ کو پونے کے آرمی احاطے میں خودکشی کرلی تھی۔