خاتون ملازماؤں کی بے حجاب تصاویرای کامرس کمپنی بند کردی گئی

   

تہران : ایران میں حکام نے ملک کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی کے ایک دفتر کو بند کر دیا ہے اور اس کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس کمپنی نے اپنی خواتین ملازماؤں کی لازمی حجاب کے بغیر تصاویر آن لائن شائع کی تھیں۔’ایران کی ایمازون‘ کے نام سے مشہور ’ڈیجی کلا‘ نے ایک کارپوریٹ اجتماع کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ اس نے ضابطہ لباس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ان تصاویر میں متعدد ملازم خواتین نے سرپوش نہیں اوڑھا ہوا تھا۔یہ کمپنی ماہانہ چار کروڑ سے زیادہ فعال صارفین کی حامل ہے اور3,00,000 سے زیادہ تاجروں کی میزبانی کرتی ہے۔ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے نتیجہ میں عاید کردہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی بڑی حد تک ایمازون جیسے بین الاقوامی آن لائن خوردہ فروشوں سے کٹے ہوئے ہیں۔ایران کے دارالحکومت تہران کی بلدیہ سے وابستہ روزنامہ ہم شہری کی ویب سائٹ نے اتوار کی رات خبر دی تھی کہ ڈیجی کلا کے ایک دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ البتہ اس کی ویب سائٹ معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ان تصاویر کے حوالے سے مقدمات دائر کیے گئے ہیں۔