سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے ۔ بانڈی پورہ پولیس نے پوشہ بیگم زوجہ خورشید احمد وازہ ساکن وارڈ نمبر 5 بانڈی پورہ نامی ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا جو سال رواں کے 25 اگست کو خورشید احمد وزاہ عرف منڈیلہ ولد غلام احمد وازہ ساکن وارڈ نمبر 5 بانڈی پورہ کے گھر پر چھاپہ پڑنے کے دوران بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی تھی اور اس کے بعد فرار تھی۔