خاتون نے بغیر کسی خوف کے سانپ کو پکڑلیا

   

حیدرآباد14جولائی(یواین آئی) سانپ کو دیکھتے ہی ہر کسی کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور ہر کوئی خوفزدہ ہوجاتا ہے تاہم ایک خاتون نے بغیر کسی خوف کے ایک سانپ کو پکڑلیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا۔اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ سانپ سے بغیر کسی ڈر کے یہ خاتون اس کو پکڑ کر شیشے میں ڈال رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کریم نگر کے منکماتوٹہ علاقہ میں منگل کی شب ایک ناگ سانپ دیکھاگیا۔مقامی کارپوریٹر جیتندر نے سانپوں کو پکڑنے میں مہارت رکھنے والوں کو اس بات کی اطلاع دی۔شبانہ نامی خاتون اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ وہاں پہنچی اور اس سانپ کو پکڑلیا۔اس سانپ سے خوفزدہ ہوکر کوئی بھی آگے نہیں آرہا تھا تاہم شبانہ نے ہمت دکھاتے ہوئے فوری طورپر اس سانپ کو پکڑلیا۔اس خاتون کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔