خاتون نے بیٹی کے اغوا کی کوشش کی

   

لکھنو 21 ( سیاست ڈاٹ کام ) یوپی کے سیتاپور ضلع میں ایک خاتون نے اپنی ہی دختر کو احاطہ عدالت سے اغوا کرنے کی کوشش کی جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ وہاں پہونچی تھی ۔ ملزمہ خاتون نے اپنی دختر کی ایک شخص سے شادی کی مخالفت کی تھی اور اپنے داماد کے خلاف دست درازی کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔ یہ جوڑا عدالت میں کسی اور سلسلہ میں آیا تھا جو خاتون نے اغوا کی ناکام کوشش کی ۔