خاتون نے عوامی بیت الخلا میں لڑکی کو جنم دیا

   

کریمنگر 11 ڈسمبر : ایک نامعلوم خاتون نے کریم نگر میں عوامی بیت الخلا میں ایک لڑکی کو جنم دیا ۔ کہا گیا کہ رام نگر فش مارکٹ کے عوامی بیت الخلا میں نامعلوم خاتون نے لڑکی کو جنم دیا جو مردہ حالت میں ایک ڈوپٹہ میں لپٹی پائی گئی ۔ مقامی افراد نے واچ مین کو اطلاع دی جس نے پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے نعش کو حاصل کرکے دواخانہ کو منتقل کیا ۔ اس مارکٹ واچ مین نے پولیس کو بتایا کہ ہفتے کی رات نامعلوم خاتون عوامی بیت الخلا آئی تھی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ لڑکی مردہ پیدا ہونے پر شائد خاتون وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئی ہے ۔