حیدرآباد۔ 2مارچ (یو این آئی)شہر حیدرآباد کے دلسکھ نگر،کرمن گھاٹ علاقہ میں ایک خاتون نے 70ہزار روپئے مالیت کے سگریٹس کی چوری کی تاہم اس کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔ سرورنگر پولیس اسٹیشن کے حدود والے علاقہ کرمن گھاٹ کے قریب یہ واردات اُس وقت پیش آئی تھی جب پان کی دکان کا مالک سریکانت دکان بند کرکے رات میں گھرچلاگیا۔یہ دکان،شادی خانہ کے قریب ہے ،جب وہ صبح اپنی دکان کھولنے کے لئے معمول کے مطابق پہنچا تو اس کی دکان سے 70ہزار روپئے مالیت کے سگریٹس غائب تھے ۔اس نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی۔پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر اس کی دکان میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کامعائنہ کیا جس پر پتہ چلا کہ ایک خاتون نے یہ چوری کی ہے ۔پولیس اب اس خاتون کو تلاش کررہی ہے ۔