حیدرآباد۔ خاتون پولیس کانسٹبل کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کرنے والے ایک شرابی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ دولت اور شراب کے نشہ میں چور کے لوکمار نامی 32 سالہ نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے خلاف جاری پولیس مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ ہی اس نے گاڑی روکی بلکہ راستہ بدل کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اپنے فرائض انجام دینے والی خاتون کانسٹبل لکشمی نے اسے دیکھ لیا اور اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر لوکمار کی کار کو روکا۔ جیسے ہی خاتون کانسٹبل نے روکا وہ برہم ہوگیا اور خاتون کانسٹبل پر برس پڑا۔ خاتون پولیس کی وردی میں تھی اس کا احترام کرنے کی بجائے اس کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو پولیس عملے نے حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوکمار بوڈاپل علاقہ کا ساکن ہے جو کل رات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں جوبلی ہلز علاقہ پہنچا جہاں پب میں مہ نوشی کے بعد وہ واپس ہورہا تھا کہ اس نے پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی اور گرفتار ہوگیا۔
مادنا پیٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ مادنا پیٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں 45 سالہ محمد جانی جو حافظ بابا نگر علاقہ کا ساکن تھا اور پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے یہ شخص مادنا پیٹ کے علاقہ میں ایک فٹ پاتھ پر مردہ دستیاب ہوا۔