بیجنگ: چینی خاتون کو ریستوران میں کھانا کھانا اور کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، ریستوران نے 60 ہزار ڈالرز کا بل پکڑا دیا۔پورٹس کے مطابق چینی خاتون نے ایک مقامی ریستوران میں کھانا منگوانے کے بعد اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں لیکن جب اسے کھانے کا بل 60 ہزار ڈالرز موصول ہوا تو وہ دنگ رہ گئی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون کے مطابق ان کے بل میں اْن اشیاء کا بل بھی موجود تھا جو اس نے آرڈر ہی نہیں کئے۔ہوا کچھ یوں کہ جب مذکورہ خاتون نے کھانا کھانے سے قبل اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو کھانے کے ساتھ ٹیبل پر موجود ’کیو آر‘ کوڈ بھی تصویر میں آ گیا، دیگر سوشل میڈیا صارفین نے موقع کا فائدہ اْٹھایا اور کوڈ کو سکین کر کے مذکورہ خاتون کے نام پر آن لائن آرڈز دے دیئے۔خاتون کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے فوراً تصویر سوشل میڈیا سے ہٹا دی لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی، کسی صارف نے تصویر ڈاوّن لوڈ کر کے خاتون کے نام پر آرڈر دینا جاری رکھا۔