خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعہ ہراساں کرنے والا فرضی بابا گرفتار

   


حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) خاتون کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعہ ہراساں کرنے والے ایک فرضی بابا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ پرانے شہر کے علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے شکایت کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جو فرضی بابا بتایا گیا ہے ۔ اس فرضی بابا نے ایک خاتون کی نجی تصاویر اور اس کی ویڈیو تیار کرلی تھی اور اس کے ذریعہ خاتون کو ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر چندرائن گٹہ پولیس پرساد ورما نے بتایا کہ فرضی بابا کے خلاف تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس اس بابا کے متعلق دیگر تفصیلات اور شواہد کو اکٹھا کر رہی ہے کہ آیا کہ اس نے مزید ایسی کتنی خواتین کو ہراساں کیا اور کر رہا ہے ۔ ع