خاتون کی مشتبہ موت، شوہر پر قتل کا الزام

   

حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کریم النساء بیگم جو حفیظ بابا نگر علاقہ کے ساکن محمد علی کی بیوی تھی نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ ان کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی۔ شوہر محمد علی کریم النساء کو زائد جہیز کے لئے ہراساں و پریشان کرتا تھا اور اس پر اذیت رسانی کا بھی الزام ہے۔ متوفیہ کے رشتہ داروں نے محمد علی پر قتل کا الزام لگایا اور کہاکہ محمد علی نے قتل کے بعد کریم النساء کو پھانسی پر لٹکادیا اور اس کو خودکشی قرار دے رہا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کریم النساء محمد علی کی دوسری بیوی تھیں۔ اس شخص پر پہلی بیوی کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔