خاتون کے گلے سے طلائی چین چھیننے والا بدنام زمانہ رہزن گرفتار

   

حیدرآباد۔ جوبلی ہلز پولیس نے ایک بدنام زمانہ رہزن شیری گوڑہ شیوا کمار کو گرفتار کرلیا۔ 21 اپریل کو جوبلی ہلز حدود میں ایک خاتون کے گلے سے ڈھائی تولہ طلائی چین چھیننے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے 4 خصوصی ٹیموں کو تشکیل دے کر رہزن کی تلاش شروع کردی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور اس رہزن کو معین آباد کے قریب گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سال 2017 سے شیوا کمار جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے 6 وارداتیں نارسنگی پولیس حدود میں انجام دی۔